ناندیڑ: ۱۰؍اکتوبر (اعتماد نیوز)اسکولی طلبہ کیلئے فراہم کردہ اناج مارکیٹ
میں فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ہیڈ ماسٹر ، سوسائٹی کے صدر اور دیگر تین
افراد کے خلاف پولس نے مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق ناندیڑ
شہر کے گجراتی ہائی اسکول میں طلبہ کیلئے اناج ، سرکار کی جانب سے فراہم
کیا
گیاتھا مگر سوسائٹی کے صدر پٹیل ، ہیڈ ماسٹر گائیکواڑ میڈم ، راجو
بوراٹے ، گجانن ، گنیش ناگڑا ان لوگوں نے مل کر ۱۵؍کلو چاول کالابازار میں
فروخت کرنے کی غرض سے لے جارہے تھے ۔ پولس انسپکٹر رگھوناتھ کدم کی شکایت
پر مذکورہ پانچوں افراد کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں ای سی ایکٹ کے
تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔